ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آر ایس ایس اور بی جے پی تعلیم کو زعفرانے کے لئے کوشاں: ملیکارجن کھرگے

آر ایس ایس اور بی جے پی تعلیم کو زعفرانے کے لئے کوشاں: ملیکارجن کھرگے

Mon, 04 Oct 2021 11:59:55    S.O. News Service

 کلبرگی ،4؍اکتوبر(ایس او نیوز؍راست)  قائد اپوزیشن راجیہ سبھا ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے ہفتہ کے دن اس بات کی تصدیق کردی کہ وہ اپنی آخری سانس تک سیاست سے وابستہ رہیں گے۔ ڈاکٹر کھرگے اپنی کلبرگی آمد پر ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے 2اکتوبر کومنعقدہ خیر مقدمی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ میں گزشتہ پچاس برسوں سے عوام کی خدمت کررہا ہوں اور اب میں عوام کے بغیر زندگی نہیں گزار سکتا۔ میں اپنی اخری سانس تک عوامی حقوق  کے لئے لڑتا رہوں گا۔ انھوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے ضروری نہیں ہے کہ اقتدار پر رہنا ضروری نہیں ہے۔

    ڈاکٹر کھرگے نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ اقوام درج فہرست اور پسماندہ طبقات کے اتحاد کو برداشت نہیں کر پارہی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر کھرگے نے وزیر اعظم مودی اور چیف منسٹر اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ سے سوال کیا کہ انھوں نے انکے اقتدار میں کتنے اقوام درج فہرست اور پسماندہ طبقات کے افراد کو اہم وزارتی قلم دان دئے گئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ جب ریاست میں کانگریس اقتدار پر تھی تو اس وقت تمام مذاہب کے لوگوں میں اہم وزارتی قلمدانوں کو تقسیم کرتے ہوئے سناجی انصاف برقرار رکھا گیا تھا۔ لیکن آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی اسی بات کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ لہذا عام عوام کو گوتم بدھ، بسونا اور امبیڈکر کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے اس طرح کے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہئے۔ڈاکٹر کھرگے نے الزام عائد کیا کہ آر ایس اور بی جے پی تعلیم کو زعفرانے کی کوشش کررہی ہیں۔ آر ایس ایس سنسکرت کو نصاب میں شامل کرنے پر زور دے رہی ہے۔

    ڈاکٹر کھرگے نے کہا کہ مودی حکومت کارنامہ یہ ہے کہ جو پروگرام کانگریس نے نافذ کئے تھے وہ ان کے نام بدل رہی ہے۔ وزیر اعظم نے تیقن دیا تھا کہ ایک سال کے دوران دو کروڑ روزگار اور ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ لیکن اس کے برخلاف گزشتہ سات برسوں کے دوران تین کروڑ افراد اپنی ملازمتوں سیمحروم ہوگئے۔


Share: